حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
- 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں: غزہ کی وزارتِ صحت
- اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے بانیوں میں سے ایک کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے
- میر علی خودکش حملے میں 13 اہلکار ہلاک، کلیئرنس آپریشن میں 14 شدت پسند بھی مارے گئے: آئی ایس پی آر
- آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ انڈیا کے سپانسرڈ دہشتگردوں نے کیا
- انڈیا نے پاکستانی فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں خود کش حملے میں انڈیا کے ملوث ہونے کا الزام مستردکر دیا ہے
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ