’’میں تمہیں جان سے مار دوں گی‘‘ ثانیہ مرزا نے بابر اعظم کو ایسی دھمکی کیوں دے دی؟

image

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کرکٹر بابر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔

پاکسان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بابر اعظم انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں بات چیت کررہے تھے جس پر شعیب ملک نے ان سے ایک سوال کیا جس کا بابر اعظم نے سادہ سا جواب دیا۔

بابر اعظم کے جواب پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آیا جسے دیکھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازبھی حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ مرزا نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ہوا کچھ ایسا کہ شعیب ملک نے سوال کیا کہ قومی کرکٹرز کی اہلیہ میں آپ کی سب سے پسندیدہ بھابھی کون سی ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے کہا کہ یہ کافی مشکل سوال ہے، بابر نے پوچھا کہ ایک کا نام بتانا ہے؟

شعیب ملک نے کہا جی ہاں ایک ہی نام بتانا ہے، بابر نے کافی سوچ بچار کرنے کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی یعنی سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفرار عادت کے لحاظ سے پسند ہیں۔

بابر اعظم کے اس جواب پر ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے تو خوشی کا اظہار کیا لیکن دوسری بھابھی ثانیہ مرزا نے مزاحیہ انداز میں بابر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی انہوں نے کہا کہ میں تمہیں جان سے مار دوں گی۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.