کراچی میں کئی پرائیویٹ لیبارٹریاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر رہی جبکہ حکومتی سطح پر بھی وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ لیبارٹریاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے 7900 روپے تک فی فیس وصول کر رہی ہیں جبکہ کچھ سرکاری اسپتال یہ ٹیسٹ مفت بھی کر رہے ہیں۔ ان ٹیسٹ کا نتیجہ دو دن میں آتا ہے۔
کراچی میں مندرجہ ذیل اسپتال ان قیمتوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہے ہیں:
لیڈی ڈوفرین اسپتال (2000 روپے)
ہاشمانیز لیب (8000 روپے) گھر پر سیمپلنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
ساؤتھ سٹی ہسپتال (9000 روپے)
ضیاءالدین ہسپتال (7950 روپے)
آغا خان ہسپتال (9000 روپے)
طبّہ ہارٹ ہسپتال (ُ8000 روپے)
کٹیانہ میمن ہسپتال (مفت)
چلڈرن ہسپتال، گلشن اقبال (6900 روپے)
لیاری جنرل ہسپتال (مفت)
عیسیٰ لیب (7500 روپے) گھر پر سیمپلنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
انڈس ہسپتال (مفت)
ڈاکٹر رُتھ فاؤ سول ہسپتال (مفت)
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (مفت)
چغتائی لیب (7900 روپے) گھر پر سیمپلنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
ڈاؤ اوجھا کیمپس (مفت)
SIUT (مفت)
یاد رہے سندھ بھر میں کورونا کے مشتبہ کیسز کے حوالے سے قائم کی گئی ہیلپ لائن پر ان نمبروں کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: 99204405-021، 99206565-021، 99203443-021، 99204405-021 اور 0111712-0316