عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین سے متعلق اہم انکشاف کردیا

image

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے بڑی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ:

" یہ بات واضح طور پر کہنا مشکل ہے کہ سائنس دانوں نے کوروناوائرس کے خلاف مؤثر ویکسین تیار کرلی ہیں، ممکنہ طور پر ویکسین کی تیاری کے لیے سال لگ سکتا ہے"۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ:

" حتمی طور پر کوروناویکسین سے متعلق رائے قائم نہیں کی جاسکتی، اگر کوئی ویکسین تیار بھی ہوتی ہے تو اس کے لیے پورا سال لگے گا، اور ہماری جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ جلد ازجلد ویکسین تیار کرلی جائے"۔

یورپی پارلیمیٹ کے ہیلتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ:

" اگر ویکسین کی تیاری حقیقت ثابت ہوتی ہے تو یہ پوری دنیا کے لیے قابل استعمال ہوگی۔ امید ہے کہ ماہرین علاج دریافت کرلیں"۔

عالمی ادارہ صحت سے منسلک 100 کمپنیاں ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں اور چند کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے کلینکل ٹرائل اور جانوروں پر تجربات کرلیے اور اب انہیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.