سال 2020 ہماری سوشل میڈیا کی عوام کے لیے خاصہ دلچسپ گزرا۔ اس سال ایسے ایسے واقعات رونما ہوئے جن سے صارفین نے بے حد لطف اٹھایا۔
آئیے ان ہی میں سے کچھ واقعات ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
دو ٹکے کی عورت
ان واقعات میں سرِ فہرست دو ٹکے کی عورت ہے۔ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا معروف ڈائیلاگ دو ٹکے کی عورت نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ یہ ڈائیلاگ ہمایوں سعید نے عائزہ خان کو کہا تھا جس پر ہزاروں میمز بنے اور اب تک اس کی یاد لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔
ایوارڈز کی تقریب میں مومنہ مستحسن کا لباس
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز دبئی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ بال گولڈن کروائے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر بھی سینکڑوں میمز بنا ڈالے۔ ایک صارف نے تو گلوکارہ کو ایک چھلی سے ہی تشبیہہ دے ڈالی۔
خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد
ان دونوں کا تنازعہ تو برسوں تک عوام کو یاد رہے گا۔ دونوں کی لائیو پروگرام میں ہوئی جھڑپ پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا تھا۔ یہ سب عورت مارچ کے قریب پیش آیا جب ماروی سرمد کے جملے میرا جسم میری مرضی نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کو غصے سے بے قابو کردیا تھا۔
مفتی قوی اور حریم شاہ کی شادی کی افواہیں
مفتی قوی اور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی شادی کی جھوٹی افواہیں بھی اس سال سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔ عوام نے جی بھر کر اس موضوع پر میمز بنائے اور لطف اندوز ہوئے۔