ڈیوٹی میں بیٹی کو ساتھ لے کر جانے کی وجہ سے مشہور ہونے والی قوم کی بہادر بیٹی پولیس آفیسر عائشہ بٹ کون ہیں؟ جانیں ان سے متعلق چند باتیں

image

گزشتہ سال 2019 میں سوشل میڈیا پر ایس پی عائشہ بٹ بہت وائرل ہوئیں تھیں جو اپنی بیٹی کو گود میں لے کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اب وہ خاتون آفیسر کہاں ہیں ان کی شادی کس سے ہوئی اور وہ اس شعبے میں ہی کیوں آئیں؟

عائشہ بٹ گوجرانوالہ میں ڈالفن فورس میں ایس پی تعیانات ہیں۔ عائشہ بٹ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی بیٹی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

عائشہ بٹ اپنی بیٹی کو پولیس اسٹیشن میں اپنے ساتھ لے کر آتی ہیں اور ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔

خاتون پولیس آفیسر عائشہ بٹ اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہیں کہ حواتین نوکری یا کاروباری زندگی میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ گھریلو ذمہ داریوں کو بھی ساتھ لے کر چل سکتی ہیں۔

ایس پی عائشہ بٹ کی شادی 2018 میں ایس پی عبدالوہاب کے ساتھ ہوئی۔ دونوں اس وقت حاضر پولیس آفیسر ہیں۔

ایس پی عائشہ بٹ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.