ایک عام شخص کو سونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ جانیں حیرت انگیز معلومات

image

اکثر و بیشتر آپ نے دیکھا ہوگا یا کچھ لوگوں سے سنا ہوگا کہ انہیں سونے میں مشکلات پیش آرہی ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ یہ بھی شکایت کرتے ہیں کہ انہیں رات کو نیند نہیں آتی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک عام آدمی کو سونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق کوئی بھی عام فرد محض 8 سے 10 منٹ میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے، عام فرد سے مراد وہ شخص ہے جو جسمانی اور ذہنی طور پر بالکل صحت مند ہو۔

بہت سے افراد مختلف بیماریوں کے لیے کچھ ادویات کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، دوائیاں لینے کی وجہ سے بھی بہت سے لوگوں کی نیند پہلے جیسی نارمل نہیں رہتی۔

تاہم اب اس سلسے میں متعدد ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسانی دماغ پرسکون ہو تو وہ 8 سے 10 منٹ میں سو سکتا ہے۔

امریکی طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کے مطابق اچھی نیند کے لیے رات کو دیر سے ایکسرسائز کرنے سے گریز کریں اس کے علاوہ کیفین سے جتنا ہو سکے پرہیز کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.