کورونا وائرس کی وبا اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر

image

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہلکے بخار، نزلہ اور زکام کی صورت میں گھر پر ہی رہیں، صرف تیز بخار یا سانس لینے میں تکلیف کی صورت ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی، راولپنڈی میں 5 ہزار افراد کو کورونا وائرس کے شبہے میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر راول پنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا مزید کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 2 ہزار مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 1800 مریض شفایاب ہو چکے ہیں، جبکہ یہاں 3 ماہ کے دوران اس وائرس کے 190 مریض انتقال کر چکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.