پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں مشہور آن لائن گیم پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی) پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف حلقوں سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے پب جی گیم کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کو اس گیم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ یہ گیم اپنا عادی بنادیتی ہے، وقت کا ضیاع اور بچوں کے ذہن اور جسمانی صحت پر سنگین منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق پب جی گیم کے حوالے سے خودکشی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی اے کو شکایت کرنے والوں سے بات کر کے اس معاملے کو دیکھنے اور فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے ایک سماعت 9 جولائی 2020 کو ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد افراد پب جی کے باعث خودکشی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران پب جی کھیلنے والے 3 نوجوانوں نے خودکشیاں کی تھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.