کہیں آپ بھی تو اس شدید گرمی سے بچنے کے لیے ''اے سی'' نہیں چلا رہے؟ اگر ایسا کر رہے ہیں تو رک جائیں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔ ماہرین کی جانب سے بڑا انکشاف

image

ماہرین کی جانب سے ائیر کنڈیشن کو کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

دی ہاوورڈ گیزیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی ہاوورڈ میڈیکل اسکول کے پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 'کورونا کے زیادہ کیسز اُن مقامات پر رپورٹ ہوئے جہاں ایئرکنڈیشن زیادہ استعمال کیا جاتا ہے'۔

پروفیسر ایڈورڈ کے مطابق 'متاثرہ شخص کے چھینکنے اور کھانسنے کے بعد ہوا میں پھیلنے والے ذرات ہی دراصل کورونا کے پھیلنے کا سبب بنتے ہیں کیونکہ یہ ہوا کے ذریعے انسانی جسم میں باآسانی داخل ہو سکتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'عام طور پر جس جگہ پر اے سی لگا ہوتا ہے اُس جگہ کو ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لیے بند رکھا جاتا ہے، ایسے مقامات پر جراثیموں کا ردعمل دیگر مقامات کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور یہ ہی انفکیشن کے پھیلنے کا سبب بھی بنتا ہے'۔

پروفیسر ایڈورڈ کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ 'ہر وقت اے سی استعمال نہ کریں اور جتنا ممکن ہو اس سے بچیں کیونکہ اس کے ذریعے بھی جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے'۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts