کیا نیا کورونا وائرس 9 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور کیا یہ خطرناک قسم لوگوں کو بھی اتنی ہی جلدی بیمار کرتی ہے؟ ماہرین کی جانب سے نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

image

کورونا وائرس کے حوالے سے اب تک متعدد تحقیقات ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں اس وائرس کی نئی اقسام بھی سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوول کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن وہ پرانی قسم کے مقابلے میں لوگوں میں کووڈ 19 کی شدت میں اضافہ نہیں کررہی۔

تحقیق میں شامل محقق ایریکا اولیمن شیپری نے کہا ہے کہ یہ نئی قسم اب وائرس کی نئی شکل ہے۔ ہم اب جانتے ہیں کہ نیا وائرس کتنا پھیل چکا ہے مگر پہلی نظر میں یہ زیادہ بدتر نہیں لگتا۔

نئی قسم وائرس کے اسپائیک پروٹین پر اثرانداز ہوئی ہے یعنی وائرس کی وہ ساخت جو خلیات کو متاثر کرتی ہے اور اب محققین یہ کھوج لگا رہے ہیں کہ اسے کنٹرول کرنے کے حوالے سے ویکسین پر یہ نئی قسم کیا اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

محققین کے مطابق عالمی ٹریکنگ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ جی 614 زیادہ تیزی سے پھیلی، یعنی یہ وائرس پہلے سے زیادہ پھیلتا، مگر ہم نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیکھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قسم بیماری کی شدت پر اثرانداز ہوئی ہے۔

واضح رہے کی جانے والی تحقیق جریدے جرنل سیل میں شائع کی گئی جو کہ امریکہ کی لا جولا انسٹیٹوٹ فار امیونولوجی میں کی گئی ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts