اگر اس طریقے سے سیلفی لیں تو زیادہ لائکس آجائیں گے۔۔۔۔۔۔ آپ بھی جانیں سیلفی بنانے کے پانچ خاص طریقے

image

سیلفی۔۔۔ سیلفی۔۔۔ سیلفی۔۔۔۔ آج کل ہر جگہ بچے بڑے یہاں تک کہ بزرگ حضرات بھی سیلفی بڑے شوق سے بنوا رہے ہوتے ہیں۔ ہر چیز کے ساتھ سیلفی بنانا خاص ٹرینڈ بن گیا ہے، کھانا بھی تو اس کے اتنے ڈھیروں پوز بنائے جاتے ہیں کہ کسی طرح سب سے بہترین سیلفی میری ہی بنے اور لائکس زیادہ آئیں، سب کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ بس سیلفی ایسی فرسٹ کلاس بنے کہ لوگ دیکھتے ہی رہ جائیں۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں آپ کی بنائی ہوئی سیلفی پر بے شمار لائکس آئیں تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو حسین سیلفی لینے کے پانچ خاص طریقے:

• سیلفی لینے سے پہلے اپنے موبائل کیمرہ کی سیٹینگ کو ڈیفالٹ فیگرز پر سیٹ کریں۔ اور تمام فنکشنز کے لیے آٹو کیمرہ فنکشن استعمال کریں، تاکہ سیلفی لیتے وقت کیمرہ آپ سے قریب ہو اور روشنی بھی فوکس ہوجائے۔

• سیلفی لیتے وقت آپ فون کی سکرین کو نہیں بلکہ موبائل کے کیمرے کی طرف دیکھیں گے تو سیلفی زیادہ سمارٹ بنے گی اور آپ کی آنکھوں کا رنگ بھی واضح نظر آئے گا۔

• سیلفی لیتے وقت اکثر بٹن دبانے کی وجہ سے فون کی سکرین ہل جاتی ہے۔ اور کیمرہ فوکس نہیں کر پاتا اس لیے اگر آپ سیلف کیمرہ ٹائمر فنکشن کے ذرئعیے سیلفی لیں گے تو آپ کی تصویر زیادہ اچھی آسکے گی۔

• کیمرے میں موجود ڈیجٹل زوم تصویر کی کوالٹی کو خراب کرتا ہے اس لیے سیلفی لینے سے پہلے زوم استعمال نہیں کریں ایسے پکسل پھٹ جاتے ہیں اور کچھ واضح تصویر نہیں بن پاتی۔

• سیلفی وہاں لیں جہاں کیمرے کے پیچھے جانب زیادہ روشنی ہو کیونکہ بہت سے موبائلوں میں بیک کمیرے کے ساتھ فلیش لائٹ ہوتی ہے جو صرف سامنے سے تصویر بنانے میں اچھے رزلٹ دیتی ہے جب کہ اگر آپ کو بیک کیمرہ استعمال کرکے کوئی کھانے کی چیز یا کسی پھول کی تصویر لینی ہے تو یہ ضروری ہے کہ کیمرے کی پشت میں لائٹ کا گزر ہو۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.