ان کی ماہانہ آمدنی ہی لاکھوں میں ہے ! پاکستان کرکٹ ٹیم 2020 کے 7 سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی لینے والی کھلاڑی کون سے ہیں؟

image

کھیلوں کی دنیا اور دولت کی ریل پیل کے درمیان ہمیشہ ہی ایک گہرہ تعلق رہا ہے۔ ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جب گلیوں میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا تو ان کے رنگ ڈھنگ ہی تبدیل ہوگئے۔

دنیا کے ٹاپ کرکٹرز اپنی انٹرنیشنل کرکٹ سے تقریباً 10 لاکھ ڈالر سالانہ کماتے ہیں جبکہ مقامی ٹورنا منٹس اور لیگ کرکٹ سے کمائی گئی آمدنی اس سے ہٹ کر ہوتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔ اب سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہیں۔

بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں کچھ عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان بن گئے۔ اظہر علی نے زمرہ ایک معاہدہ برقرار رکھا ہے اور فی الحال بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں پاکستان کے دو باقاعدہ کھلاڑی محمد عامر اور وہاب ریاض کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

آج ہم جانیں گے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو میدان میں اپنی پرفارمنس سے کبھی سب کے دل جیت لیتے ہیں تو کبھی مایوس کرتے ہیں، ان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے۔

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم جن کی عمدہ بیٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ بابر اعظم نے اپنے مختصر کرکٹ کیریئر میں کئی ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کے نمبر 1 بیٹسمین ہیں۔ معروف بلے باز بابر اعظم کی اے کیٹیگری میں رہتے ہوئے ماہانہ آمدنی 15 لاکھ ہے۔

نسیم شاہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر ہیں اور انہیں کرکٹ میں قدم رکھے زیادہ وقت نہیں ہوا۔ لیکن ان کے شاندار باؤلنگ اسپیل دیکھ کر بڑے اور نامور کھلاڑیوں کا ماننا ہے کہ یہ نسیم شاہ اپنی باؤلنگ سے بڑے بلے بازوں کو چِت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں بہترین اپنی عمدہ گیند بازی سے دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنا سکتے ہیں۔ نوجوان باؤلر نسیم شاہ کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 5 لاکھ ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی گذشتہ سال کی آمدنی یقینی طور پر زیادہ تھی جس کی وجہ یہ بھی کہ انہوں نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی اور فٹ ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہیں چھوڑا کرکٹ اور دولت کی ریل پیل کے درمیان تعلق سے آگاہ ہونے کے باعث یقیناً قارئین کے ذہن میں یہ خیال ضرور آئیگا کہ اب ان کی آمدنی کتنی ہوگی۔ سرفراز احمد کی ماہانہ آمدنی اس وقت ساڑھے 7 لاکھ ہے۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوان باؤلر اپنے عمدہ اسپیل سے جانے جاتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی سینٹرل کانٹریکٹ میں اے کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی آمدنی 11 لاکھ روپے ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں شامل لیفٹ ہینڈ بلے باز امام الحق کی ماہانہ تنخواہ سارھے 5 لاکھ مختص ہے، جبکہ فخر زمان, عماد وسیم اور لیگ اسپنر باؤلر یاسر شاہ کی ماہانہ آمدنی بھی ساڑھے 5 لاکھ مقرر ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.