اداکار سشانت سنگھ کس بیماری میں مبتلا تھے؟ جانیں اس خبر میں

image

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو آج تک کوئی قبول نہیں کرسکا کیونکہ ہنستا مسکراتا چہرہ خودکشی کر لے یہ بات قابلِ قبول نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب تک سشانت کے مداح ان کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے بے تاب ہیں۔

حالیہ تفصیلات کے مطابق: ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ "سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی دو خطرناک بیماریوں پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر سے متاثر تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے اور کاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل بھی ہندوجا ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

باندرہ پولیس اس کیس کی 14 جون کے بعد سے ہی مسلسل تفتیش کررہی ہے ۔

اور تک تقریبا تین درجن لوگوں سے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔

کئی بولی وڈ فنکار اور سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ان کی خودکشی میں سازش کا اندیشہ مسلسل ظاہر کررہے ہیں ۔

این بی ٹی نے کے مطابق پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ابھی تک کسی کے ذریعہ کسی طرح کی بھی پیشہ ور سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ یہ کیس خودکشی کا ہے ۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی والدہ بھی ڈپریشن سے متاثر تھیں اور یہ ان کی وراثتی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts