میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

image

"کچھ دن پہلے ایک ویڈیو میں، میں نے انتہائی بے وقوفی سے ڈالا اور ہتھیار کی نمائش کی، جس سے لوگوں کو پریشانی ہوئی۔ میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں، آج کے بعد نہ کبھی ڈالا کلچر اپناؤں گا، نہ اسلحہ دکھاؤں گا۔"

لاہور میں ایک بار پھر سوشل میڈیا کی دنیا کے متنازع چہرے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے خود کو مشکل میں ڈال لیا، لیکن اس بار صرف عدالت یا پولیس ہی نہیں، عوام سے بھی ہاتھ جوڑنے پڑے۔ سوشل میڈیا پر ڈالا اور ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو نے نہ صرف شہر میں خوف کی لہر دوڑا دی بلکہ پولیس کو بھی حرکت میں آنے پر مجبور کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کاشف کو 13 بھاری ہتھیاروں سے لیس گارڈز سمیت گرفتار کر لیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جس پر کاشف ضمیر نے فوری طور پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی حرکت کو “غیر ذمہ دارانہ” اور “بے وقوفی” قرار دیا۔ انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کو ڈرانے کا مقصد نہیں رکھتے تھے، اور آئندہ کبھی بھی اس طرح کی حرکت نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

یاد رہے، یہ پہلی بار نہیں کہ کاشف ضمیر قانون کی زد میں آئے ہوں۔ چند ماہ قبل انہیں پولیس کی وردی پہن کر پولیس کا مذاق اڑانے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم اس بار عوامی معافی کے ساتھ ساتھ ان پر اسلحے کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

کاشف ضمیر کی اس اعترافی ویڈیو کو عوامی حلقوں میں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ لوگوں نے معافی کو سنجیدگی سے لیا تو کچھ نے اسے محض “ڈیمیج کنٹرول” کی چال قرار دیا۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں شہرت کے لیے خطرناک حد تک جانے والے ٹرینڈ کا یہ ایک اور خطرناک نمونہ ہے، جس پر معاشرے میں سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts