پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر اداکارہ ہی بے حد مقبول ہے، مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی یہ ادارائیں ناصرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اپنی گھر کی ذمہ داریاں بھی بہت اچھے سے نبھا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جن کی شادی بہت ہی کم عمر میں ہوگئی تھی، کچھ کی شادیاں قائم رہیں جبکہ کچھ اداکاراؤں کی شادیاں ناچاکیوں کی وجہ سے نہ چل سکیں۔
آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ کون ہیں وہ ٥ مشہور اداکارائیں جن کی شادی بہت کم عمر میں ہو گئی تھی۔
ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جن کی عمر اب بھی کم ہی لگتی ہے۔ اداکارہ نے اپنے آپ کو اس قدر فٹ رکھا ہوا ہے کہ کوئی ان کی حقیقی عمر کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔ ماہ نور بلوچ کی شادی اس وقت ہوئی جب وہ محض 15 برس کی تھیں۔
فاطمہ آفندی
فاطمہ آفندی ایک اور پاکستانی اداکارہ ہیں جن کی شادی اس وقت ہوئی جب یہ محض 19 سال کی تھیں، ان کی شادی ساتھی اداکار کنور ارسلان سے ہوئی جبکہ یہ شادی دونوں کی محبت کی شادی تھی۔
ماہرہ خان
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی شادی کافی کم عمری میں ہی ہو گئی تھی۔ ان کی شادی 17 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی 2007 میں ہوئی جبکہ اداکارہ کی اپنے شوہر سے علیحدگی 2015 میں ہوگئی تھی۔
اریج فاطمہ
ایک اور نازک سی اداکارہ اریج فاطمہ کی شادی بھی کافی جلدی ہوگئی تھی، ان کی شادی اس وقت ہوئی جب یہ 21 برس کی تھیں۔ انہوں نے شادی کے بعد بھی کام جاری رکھا اور مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے رکھی۔
اقراء عزیز
کچھ ماہر قبل پاکستان کی ایک اور مشہور اداکارہ اقراء عزیز کی شادی ہوئی جس پر ہر فرد نے تبصرے کیے، ان کی شادی ساتھی اداکار یاسر حسین سے ہوئی۔ شادی کے وقت اقراء کی عمر بھی 21 سال تھی۔