کورونا وائرس کی ویکسین کے توقعات سے بڑھ کر نتائج سامنے آگئے، امریکہ کا بڑا اعلان

image

امریکہ میں تیار کی جانے والی ویکسین اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ ماہرین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آزمائشی ویکسین نے تمام رضاکاروں کے مدافعتی نظام کو نہ صرف مکمل طور پر متحرک کیا ہے بلکہ توقعات سے بڑھ کر نتائج سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی بایوٹیک کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین نے تمام رضاکاروں میں مدافعتی نظام کو متحرک کر دیا ہے جس سے اس کی کامیابی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

کمپنی نے اس ویکسین کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ویکسین کے معمولی مضر اثرات دیکھنے میں آئے ہیں جن میں تھکن، ٹھنڈ لگنا، سر درد، پٹھوں کا درد اور انجکشن کے مقام پر درد شامل ہیں.

تاہم مذکورہ ویکسین کی تیسری اور وسیع پیمانے کی آزمائش 27 جولائی کو شروع کی جائے گی جس میں مثبت نتائج ملنے کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے کب عوام کو فراہم کیا جا سکتا ہے، یہ امریکہ میں پہلی ویکسین ہو گی جس کی تیسری آزمائش کی جائے گی.

موڈرنا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو کمپنی ہر سال ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کے قابل ہو گی اور 2021 سے یہ تعداد ایک ارب بھی ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹر لیزا جیکسن نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی آزمائش کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ ویکسین کس قدر محفوظ ہے اور کیا مدافعتی نظام کو بیدار کرتی ہے؟ قوت مدافعت سے متعلق ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں لیکن ہم نہیں جانتے کہ ویکسین بیماری سے بچا سکے گی یا نہیں، اب ہم اس مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں تمام جواب مل جائیں گے.


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.