عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا مانا چہرہ ہیں۔ اداکارہ کی مقبولیت کی وجہ ان کے بہترین اداکاری ہے جس کی وجہ سے لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
سب ہی جانتے ہیں کہ اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ساتھی اداکار دانش تیمور کے ساتھ شادی کی اور ان دونوں کی جوڑی شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی تصور کی جاتی ہے۔ دونوں اداکاروں کی شادی کو 6 سال گزر چکے ہیں اور آج ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
نامور اداکارہ عائزہ خان اور ان کی خوبصورت فیملی سے تو آپ واقف ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عائزہ خان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہیں جو بالکل انہی کی مشابہت ہیں اور یہ بات آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ وہ ایک ڈرامے میں اپنی بڑی بہن عائزہ خان کے ساتھ اداکاری بھی کر چکی ہیں۔
عائزہ خان کی چھوٹی بہن کا نام حبا خان ہے جو کہ ان سے عمر میں 11 سال چھوٹی ہیں۔ حبا خان ابھی اسکول جاتی ہیں اور آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان کا یہ خیال ہے کہ وہ اپنی بہن کو شوبز میں متاعرف کروائیں لیکن ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پہلے ان کی بہن تعلیم مکمل کریں پھر شوبز کا حصہ بنیں۔
جس بات کو جاننے کے لئے آپ کو بے صبری سے انتظار ہے وہ یہ کہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان ڈرامہ سیریل کہی ان کہی میں ان کے ہمراہ اداکاری کر چکی ہیں۔
دیکھیں ان کی بہن کی چند تصویری جھلیکیاں۔