انہوں نے اپنی یہ مشہور فلم فری میں کی ۔۔۔۔ ایسے 5 معروف بھارتی اداکار جنہوں نے فلم میں بغیر پیسوں کے کام کیا

image

بالی ووڈ اداکار اپنی فلموں میں بھاری رقم وصول کرنے کے لئے کافی مشہور ہیں۔ اکثر اوقات وہ اتنا بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ پروڈیوسرز کو فلم کے لئے کسی اور کو رجوع کرنا پڑتا ہے۔ لیکن چند خاص معاملات اور پروجیکٹس کے لئے یہی اداکار کوئی معاوضہ وصول نہیں کرتے۔

کئی مشہور بالی ووڈ اسٹارز ایک طویل عرصے سے اپنی عمدہ اداکاری سے تمام دیکھنے والوں کو لطف و مزاح فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم ، جب فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد معاوضے کی بات آتہ ہے تو وہیں پیسہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جب اداکاروں نے گانوں اور فلموں میں اپنے کردار کے لئے ایک پیسہ چارج کئے بغیر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ ان مں کچھ مثالوں پر ہم ایک نظر ڈالیں گے کہ جب بالی ووڈ کے اداکاروں نے سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی۔

1- کرینہ کپور

بھارتی فلموں کی نامور اداکارہ کرنیہ کپور نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “بِلو” میں بلا معاوضہ ڈانس پرفارمنس پیش کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشہور فلم "دبنگ 2" میں "فیویکول" کے لئے اداکاری کی، تو اس وقت انہوں اپنی کارکرگی کے لئے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا تھا۔

2- شاہد کپور

مشہور اداکار اور بہترین ڈانسر شاہد کپور بالی ووڈ کا ایک جان مان چہرہ ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم حیدر کے لئے بلا معاوضہ کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ڈائریکٹر وشال بھڑدواج کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی۔

3- کترینہ کیف

بالی ووڈ کوئن کترینہ کیف مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔ انہوں نے مقبول فلم اگنیپاتھ کے گانے کے لئے رقص کیا تھا جو خوب وائرل ہوا۔ اداکارہ نے فلم اگنیپاتھ میں اپنے وائرل آئٹم نمبر کے لئے ایک پیسہ وصول نہیں کیا تھا۔

4- دپیکا پڈوکون

بھارتی نامور اور خوبر اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سپر ہٹ فلم اوم شانتی اوم سے کیا ، جس کے لئے انہوں نے کوئی رقم وصول نہیں کی تھی۔

5- شاہ رخ خان

بالی ووڈ فلم صنعت کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ انہوں نے کبھی فلموں میں بلا معاوضہ کام کیا ہوگا لیکن اداکار شاہ رخ نے بچوں کی پسندیدہ فلم بھوت ناتھ ریٹرنس میں اپنے کردار کے لئے کچھ نہیں لیا تھا اور اسی فلم کے پہلے پارٹ میں شاہ رخ نے اداکاری کے لئے اپنا قیمتی وقت دیا لیکن کوئی رقم وصول نہیں کی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts