میں اپنی بیٹیوں کو شوبز انڈسٹری میں نہیں جانے دوں گی کیونکہ۔۔۔ مشہور اداکارہ نور بخاری اپنی بیٹیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور بخاری اب یہ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں، انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ کئی عرصہ یہ مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہیں تاہم کچھ ماہ قبل انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب مزید وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔

حال ہی میں نور بخاری نے ایک انٹرویو دیا جس مین انہوں نے اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ نور بخاری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتی ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے ان کے لیے۔

نور بخاری نے کہا کہ میں اپنی بیٹیوں کی بہت اچھی تربیت کروں گی، وہ جو پروفیشن چاہیں وہ اختیار کرسکتی ہیں لیکن میں انہیں شوبز انڈسٹری میں نہیں جانے دوں گی میں اور میرے شوہر اس چیز کو لے کر مطمئن نہیں ہیں۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ یہ معاشرہ اور یہ ملک اس انڈسٹری کے لیے نہیں ہے۔

نور کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts