ان کا گھر کسی خوبصورت محل سے کم نہیں۔۔۔ پاکستاتی شوبز انڈسٹری کی ایسی اداکارائیں جنہوں نے گھر کو عام سے لے کر قیمتی چیزوں سے سجایا ہوا ہے جو دکھنے میں بہت خوبصورت ہے

image

آج ہم آپ کو تین پاکستان اداکاراؤں کے گھر دکھانے والے ہیں جو کہ بہت ہی خوبصورت ہیں۔ ان اداکاراؤں میں صنم سعید، مرینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔

تینوں سے ہی کچھ سوالات بھی کیے گئے جن کا انہوں نے جواب دیا۔

صنم سعید


صنم سعید پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کے مداحوں نے ان کی اداکاری مشہور ڈرامہ زندگی گلزار ہے میں دیکھی، اور بھرپور پسند کی، اداکارہ صنم سعید کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اسٹائلش ہیں، اسی طرح ان کا گھر بھی بہت ہی زبردست ہے۔ اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ گھر آپ نے اور آپ کی فیملی نے خود ڈیزائن کیا ہے یا کسی سے کروایا گیا ہے، جس کے جواب میں صنم نے بتایا کہ یہ گھر ان کے والدین کا ہے، اور میرے والدین دونوں ہی انٹیریر ڈیزائنر تھے۔

صنم نے بتایا کہ ہم ہمیشہ چاہتے تھے کہ ہمارا ایک گارڈن ہو جس کی گھاس پر ہم پاؤں پھیلا سکیں اور وہاں بیٹھ کر چائے پیئیں۔

ملاحظہ کیجیے صنم سعید کے گھر کی کچھ تصاویر۔



Source : Home Love Lifestyle

مرینہ خان


مرینہ خان ایک اور پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں، ان کا گھر بھی بے حد خوبصورت ہے۔ اداکارہ مرینہ خان کا اپنے گھر کے حوالے سے کہنا ہے کہ گھر صرف ایک گھر ہوتا ہے، یہ کوئی شو پیس نہیں، میرے گھر میں کوئی ایسی قیمتی چیز نہیں سوائے میری ماں کی چند چیزوں کے جو میں ان کے مرنے کے بعد یہاں لائی۔ مرینہ کا کہنا تھا کہ انہیں پالتو جانور رکھنے کا بے حد شوق ہے، اس وقت ان کے پاس 6 بلیاں ہیں جبکہ چند کتے بھی ہیں۔

مرینہ کا کہنا تھا کہ گھر کا زیادہ تر حصہ میں نے خود ہی ڈیکور کیا ہے۔ ملاحظہ کیجیے مرینہ خان کے گھر کی کچھ تصاویر



Source : Home Love Lifestyle

ثروت گیلانی


ثروت گیلانی کا شمار بھی پاکستان کی مشہور ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ثروت کا گھر بھی بہت خوبصورت اور نفیس ہے۔ ثروت گیلانی کا اپنے گھر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کا گھر پورا انہوں نے خود سجایا ہے، چونکہ وہ ایک غرافک ڈیزائنر بھی ہیں اور انہیں اس چیز کا بے حد شوق ہے، ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے گھر کی چھتیں سجاوٹ کے لیے بہترین لگتی ہیں، انہوں نے اپنا روف ٹاپ گارڈن بھی بنایا ہوا ہے۔


ثروت نے کہا کہ مجھے انٹیریر ڈیزائنر بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ میں کئی لوگوں کے لیے ان کے گھر اور آفس ڈیزائن کر چکی ہوں، روف ٹاپ کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں گرمیوں کے دن میں ہم آرام سے یہاں بیٹھ کر ٹھنڈی ہوا کے مزے لے سکتے ہیں۔ مجھے یہ پارٹ اپنے گھر کا سب سے زیادہ پسند ہے۔




Source : Home Love Lifestyle


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts