کم میں تو بات ہی نہیں کرتے، پسند بھی مہنگی ترین۔۔۔ پاکستان کے وہ 4 اداکار کون سے ہیں جن کو اچھی اور مہنگی ترین گاڑیاں پسند ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ناصرف اچھے اداکار ہیں بلکہ ان کی پسند بھی کسی سے کم نہیں، پسند کریں گے تو اعلیٰ اور بہترین چیز۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے 4 اداکاروں کے بارے میں، کہ انہیں کون سی گاڑیاں پسند ہیں۔

1) عدنان صدیقی

عدنا صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی عمر کا آپ اندازہ نہیں لگا سکتے، یہ ناصرف ایک اچھے اداکار بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔ عدنان صدیقی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ آج بھی کسی ڈرامہ میں ہیرو کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اگر ہم عدنان صدیقی کی گاڑیوں کی پسند کے حوالے سے بات کریں تو ان کی پسندیدہ گاڑی Wrangler Jeep ہے۔


2) علی ظفر

علی ظفر پاکستان و بھارت کے معروف ترین گلوکار اور اداکار ہیں، ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ علی ظفر کی پسندیدہ گاڑی کے حوالے سے بات کریں تو ان کو ہر وہ گاڑی پسند ہے جو مارکیٹ میں نئی آئی ہو اور جس کے فیچرز بہتین ہوں، لیک علی ظفر کی جو گاڑی پسندیدہ ہے وہ ہے Mercedes Mclaren


3) اعجاز اسلم

اعجاز اسلم بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی پسندیدہ گاڑی Buggati Veyron ہے۔


4) جاوید شیخ

جاوید شیخ کی پسندیدہ گاڑی Rolls Royce ہے، ان کو بھی نئی نئی گاڑیاں رکھنے کا بے حد شوق ہے۔ ان کو گاڑیاں کے رنگ بھی بہت متاثر کرتے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts