بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان جو تقریبا پانچ سال قبل سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے علاوہ جو نیا چہرا لوگوں کو دیکھنے کو ملا تھا اور لوگوں کو بہت پسند آیا تھا اور وہ چہرا ہرشالی ملہوترا کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترا نے منی کا کردار ادا کیا تھا۔ پوری فلم اسی کردار کے ارد گرد گھومتی رہتی ہے۔ اس فلم میں ہرشالی نے منی نامی بچی کا کردار ادا کیا جوکہ بھارت کے شہر ہریانہ میں گم ہو جاتی ہے اور پھر سلمان خان کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اسے اس کے والدین کے پاس چھوڑنے کیلئے پاکستان آتا ہے اور اس دوران اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہاں آپ کو بتاتے ہیں کہ فلم کو ریلیز ہوئے پانچ سال بیت چکے ہیں لیکن ان پانچ سالوں میں منی کا کردار نبھانے والی ہرشالی بڑی ہوگئیں ہیں اور کافی بدل چکی ہیں اور ان کی نئی تصاویر دیکھ کر یقینا آپ بھی حیران رہ جائیں گے جس میں وہ وقت کے ساتھ مزید کیوٹ ہوتی جارہی ہیں۔
فلم کے ہٹ ہونے کے بعد اس کردار اور منی کی اداکاری کی لوگوں نے کافی تعریف کی۔ اس فلم کے بعد ہرشالی نے صرف ناستک نام کی فلم کی تھی۔ارجن رامپال کے ساتھ یہ فلم سال 2017 میں شوٹ ہوگئی تھی ، لیکن یہ فلم ابھی تک ریلیز نہیں ہوپائی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اب تک کوئی اور فلم نہیں کی ہے ، لیکن گزشتہ پانچ سالوں سے ان کا کریز کم نہیں ہوا ہے۔