ان کے شوہر ان پر تشدد کیا کرتے تھے۔۔۔ پاکستان کی 5 مشہور سلیبریٹیز جنہیں طلاق ہو چکی ہیں اور اس کی وجہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔۔۔

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نامور سلیبریٹیز کی طلاق ہونا اب ایک عام بات ہوگئی ہے۔ ہر دن آپ کو کسی نئے اداکار، اداکارہ، پسندیدہ میزبان یا کسی گلوکار کی طلاق کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ یقیناً مداحوں کے لیے یہ کوئی عام بات نہیں ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستان کی ان 5 مشہور سلیبریٹیز کے بارے مین بتائیں گے جنہیں طلاق ہو چکی ہیں جبکہ اس کی وجہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

1) مایا خان

مایا خان پاکستان کی نامور ہوسٹ رہ چکی ہیں، انہوں نے کافی عرصہ تک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کو ہوسٹ کیا ہے۔ ان کی شادی ان کے مداحوں کے لیے بہت خوشی کی خبر تھی، ہزاروں نہیں بلکہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ ان کی شادی وسیم مولانی سے 2012 میں ہوئی لیکن بدقسمتی سے جوڑے کی زیادہ عرصہ تک بن نہ سکی اور آخر کار دونوں کی طلاق ہوگئی۔

2) شیری شاہ

شیری شاہ پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 2013 میں ڈاکٹر ملک انور سے شادی کی لیکن ایک ماہ بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔ شیری نے یہ انکشاف کیا کہ وہ انہیں صحیح سے نہیں جانتی تھیں اور انہیں شادی کے بعد معلوم ہوا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں۔

3) جاناں ملک

جاناں ملک بھی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، ستمبر 2016 میں جاناں ملک کی شادی گلوکار نعمان جاوید سے ہوئی لیکن ایک سال بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی۔ جاناں ملک کے مطابق نعمان ان کی سارے فرائض دعست طریقے سے سرانجام نہیں دے رہے تھے۔ یہ نعمان جاوید کی دوسری شادی تھی۔

4) عینی خالد

مشہور پاپ گلوکارہ عینی خالد کی شادی 2012 میں ایک ائیرلائن کے مالک ملک نورید اعوان سے ہوئی، تفصیلات کے مطابق دونوں کی شادی محض تین ماہ بعد ہی ختم ہوگئی کیونکہ عینی خالد کے مطابق ان کے شوہر ان پر گھریلو تشدد کیا کرتے تھے۔

5) فریحہ پرویز

مایہ ناز گلوکارہ فریحہ پرویز کی شادی گلوکار نعمان جاوید سے ہوئی تھی، لیکن فریحہ کی جانب سے اسی سال طلاق مانگ لی گئی تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts