کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے سائنسدانوں کو ایک انتہائی اہم ہتھیار مل گیا

image

عالمگیر وبا کورونا وائرس پر قابو اور اس کا علاج دریافت کرنے کے لئے دنیا بھر کے سائنسدان دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور اب انہیں کووڈ 19 وائرس کو شکست دینے کے لئے ایک انتہائی مؤثر ہتھیار مل گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ ہتھیار جوڑوں کی سوزش کے علاج کے لئے استعمال کی جانےوالے دوا ٹوسیلیزومیب (Tocilizumab) ہے، جس کے متعلق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کووڈ 19 وائرس سے انسانی مدافعتی نظام کو نقصان پہنچانے سے روک سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام حد سے زیادہ متحرک ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے مدافعتی نظام میں طوفان ‘ (immune system storm) کا نام دے رکھا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جوڑوں کی سوزش کی دوا انفلیمیشن کو کم یا ختم کرتی ہے اور کورونا وائرس کے باعث امیون سسٹم میں آنے والے طوفان کا سبب بھی انفلیمیشن ہی ہوتی ہے، چنانچہ جوڑوں کی سوزش کی دوا اس پر بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوا کے تجربات کئی ممالک میں بیک وقت کئے جا رہے ہیں اور رواں ہفتے ان تجربات کے نتائج آنا متوقع ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ٹرائلز میں دنیا بھر کے 60 اسپتالوں میں 450 کووڈ 19 کے مریض شامل ہیں۔

اگر یہ تجربات کامیاب ہوئے تو یہ دوسری دوا ہوگی جو کورونا وائرس کے خلاف بہتر ثابت ہو گی اور اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آسکے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار 360 ہوگئی، جبکہ 6 لاکھ 59 410 افراد اس وبا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.