پیٹرول ریلیف اسکیم کے مالی میکنزم کا آج فیصلہ متوقع ہے۔حکومت نے پیٹرول ریلیف اسکیم پہلے ہی لانچ کردی تھی تاہم مالی طریقہ کار طے نہ ہونے کے باعث اسکیم ملک بھر میں نافذ نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق آج وزیر پیٹرولیم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوگا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی، چیئرمین اوگرا یا ان کے نمائندے اور وزارت توانائی کے حکام شریک ہوں گے۔
حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی مذاکرات میں شامل کرلیا ہے۔ اجلاس میں فیول ریلیف پیکج کے تحت ڈیلرز کو ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی میکنزم پر اتفاق ہونے کے بعد ملک بھر میں شہریوں کو پیٹرول ریلیف پیکج کے تحت سہولت مل سکے گی۔