انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن پھر بھی یہ خاموش رہے! پاکستان کے وہ 5 سمجھدار اداکار جو ہر قسم کے تنازعے سے دور رہتے ہیں۔۔۔

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار اکثر و بیشتر ہی خبروں کی زینت بنے نظر آتے ہیں، کچھ اداکار تو جان بوجھ کر ہر وقت خبروں میں رہنا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ اداکار اتفاقیہ کسی تنازعہ کا شکار بن جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایسے ٥ اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو آج تک کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے یا جن کی آج تک کسی سے لڑائی یا بحث نہیں ہوئی۔

1) احد رضا میر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ احد رضا میر سے کون ناواقف ہوگا؟ بہترین اداکاری کے ساتھ یہ ایک سمجھ دار انسان ہیں۔ احد خبروں میں آنا ذرا کم ہی پسند کرتے ہیں اسی لیے ایسا کوئی تنازعہ یا مسئلہ پیش نہیں آیا جس کا یہ حصہ ہوں، یہ ہی وجہ ہے کہ مداح ان کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں بے حد پسند بھی کرتے ہیں۔

2) یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی ناصرف ایک بہترین اداکارہ بلکہ گریس فل انسان بھی ہیں، ان کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔ دن بدن ان کی اداکاری بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ لاکھوں مداح ہیں جو ان سے اسی وجہ سے محبت کرتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی مثبت اداکارہ اور مثبت عقل و شعور رکھنے والی انسان ہیں۔

3) سائرہ یوسف

سائرہ یوسف سے کون ناواقف ہوگا۔ یہ وہ اداکارہ ہیں جو اکثر مسئلوں پر خاموش رہنا پسند کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ان کی طلاق ہوئی لیکن جس خاموشی اور سمجھداری سے انہوں نے اس مسئلے کو سمبھالا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔

4) سجل علی

سجل علی کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو خبروں کی زینت بننا خاص پسند نہیں کرتیں، ان کے پریک اپ سے لے کر شادی تک کئی افواہیں گردش کرتی رہیں مگر انہوں نے سمجھ داری کا ثبوت دیتے ہوئے خاموش رہنا پسند کیا۔

5) صنم جنگ

صنم جنگ کا شمار بھی پاکستان کی گریس فل اداکاراؤں میں ہوتا ہے، یہ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کے آغاز سے ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور لاکھوں مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ ڈرامہ میں نا جانوں میں اداکاری کرنے کے لیے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے خاموشی اختیار کی اور ہر قسم کے تنازعہ اور مسئلے سے دور رہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts