شاہد آفریدی کی بیٹی اور بابر اعظم کی شادی کی افواہ کی شاہد آفریدی نے تردید کردی

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوب پر کچھ اکاونٹس کی جانب سے اس حوالے سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں کہ بابر اعظم نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کی بات کی۔

اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ مہربانی فرما کراس طرح کی جھوٹی افواہ کو پھیلانے سے گریز کریں ،میری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ،جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں جس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی ہو۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.