میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا۔۔۔ سلمیٰ ظفر اور کئی اداکاروں کے بعد اب ایک اور اداکار جویریہ اور سعود کے خلاف ثبوت کے ساتھ پیش۔۔۔

image

کچھ روز قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ یہ کہہ رہی تھیں کہ جویریہ اور سعود نے انہیں ڈرامہ میں کام کرنے کے پیسے نہیں دیے۔

سلمیٰ ظفر کی ویڈیو کے بعد کئی اداکاروں نے بھی جویریہ اور سعود سے متعلق یہ ہی بیان دیا۔ تاہم اب ایک اور ابھرتے ہوئے اداکار حسن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے حال ہی میں ان کی پروڈکشن میں کام کیا ہے، اور مجھے ڈیڑھ سال سے اس کا معاوضہ نہیں ملا ہے۔

حسن خان کا کہنا تھا کہ ہر سال آپ لوگ رمضان میں لوگوں کو دین کی دعوت دیتے ہیں لیکن سب سے ضروری حقوق العباد ہوتے ہیں، آپ کے پاس اتنا بڑا بنگلہ ہے، گاڑی ہے۔ یہ بات مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کیسے اتنے لوگوں کا حق مار کے آرام سے سو سکتے ہیں۔


حسن خان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

تاہم اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کانٹریکٹ کی تصویر بھی وائرل ہورہی ہے، جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حسن خان کے کانٹریکٹ کی تصویر ہے اور یہ ایک واضح ثبوت ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts