پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے عید الاضحیٰ سے قبل نیا روپ دھار لیا۔
سوشل میڈیا ایپلیکیسن انسٹاگرام پر یاسر نواز نے اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں ان کا چہرہ ایک دم کلین شیو ہے یعنی اُن کے چہرے پر داڑھی اور مونچھ موجود نہیں ہے جبکہ اداکار نے دھوپ سے بچنے کے لئے کالا چشمہ بھی پہنا ہوا ہے۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یاسر نواز نے لکھا کہ ’میرا نیا روپ، یہ کس نے کیا۔‘
ان کے مداحوں نے بھی یاسر نواز کی نئی تصاویر پر تعریفیں کیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ آپ پر پہلے والا انداز زیادہ اچھا لگتا ہے۔