ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سست ترین سنچریاں بنانے والے کھلاڑی۔۔۔ پاکستان کا کونسا کھلاڑی پہلے نمبر پر موجود؟

image

کرکٹ ایسا کھیل ہے جو دنیا کے ہر کونے میں شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ کا جنون ہر شخص میں ہوتا ہے، اور یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ اس کھیل نے ہمیں اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ کرکٹ کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جاری ہو سب ہی شوق سے دیکھتے ہیں۔

آپ کو یہ بھی بتائیں کہ لوگوں کا رحجان اب ٹی ٹوئنٹی کی طرف زیادہ ہوگیا ہے کیونکہ 20 اوورز کا کھیل جلدی اختتام پزیر ہوجاتا ہے۔ ٹیسٹ میچ سے لوگوں کی دلچسپی اس لئے کم ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک روکنے والا گیم ہے اور کافی سست روی کا شکار ہوتا ہے۔

کرکٹ شائقین نے بہت سے ریکارڈز کے بارے میں سن رکھا ہوگا جو فخر کے طور پر کافی مشہور ہیں۔

لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسے ریکارڈ بھی کرکٹ کی دنیا سے جڑے ہوئے ہیں جن کے بارے میں آپ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی۔ کیونکہ یہ ایسے ریکارڈ کسی تیز ترین سنچری یا پھر ایک ہی ساتھ دو بار ہیٹ ٹرک کا نہیں بلکہ یہ ریکارڈز ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں سب سے سست ترین سنچریوں کے ہیں۔

1- ٹینو ماویو

زمبابوے کے بیٹسمین ٹینو ماویو نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران 327 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

2- شیو نرائن چندرپال

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز شیو نرین چندرپال بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں سب سے ہلکی ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 336 گیندوں پر سست ترین سنچری اسکور کی تھی اور کہا یہ جا رہا تھا کہ گراؤنڈ کی پچ بلے بازوں کے لئے بالکل بھی ساز کار نہیں تھی، جس کے نتیجے میں شیو نرین چندرپال نے ہلکی بیٹنگ کا مظاہرہ پیش کیا۔

3- ناصر حسین

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے تمام جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 343 بالز پر 100 رنز اسکور کئے تھے جو واقعی ایک سست ترین سنچریوں میں سے ایک ہے۔ ناصر حسین اب انگلینڈ کی جانب سے کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

4- سجنے منجریکر

سابق بھارتی کھلاڑی سجنے منجریکر نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 397 بالز پر سنچری بنائی تھی جو واقعی ایک ناقابل یقین بات ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ زمبابوے کے دورے پر ایک ٹیسٹ میچ کی سیریز میں دکھایا۔

5- مدثر نذر

15 دسمبر 1977ء کو پاکستان کے مشہور و معروف کھلاڑی اور اوپنر مدثر نذر نے انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن 419 گیندوں پر اپنی سنچری 557 منٹ میں مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی سوسالہ تاریخ کی سست ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.