اگر آپ نے ابھی تک کلیجی نہیں کھائی تو ضرور کھائیں ورنہ آپ بھی اس کے زبردست فوائد سے محروم رہ جائیں گے۔۔۔۔

image

عید تو گزر گئی جانور بھی ذبح ہوگئے لیکن گوشت ان سب کا فریزر میں جمع ہوگیا اب رانیں، سینہ، ٹانگیں، پیٹ اور کمر کا گوشت تو مختلف لوازمات کے لیئے محفوظ کرلیا ہوگا اور روزانہ کھا بھی رہے ہوں گے۔


لیکن جانور میں دیگر اور بھی اعضاء ہوتے ہیں جیسے کلیجی، دل، مغز، گردے اور زباں وغیرہ بھی ہوتی ہے۔ اور آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ جانوروں کے گردوں، دل، دماغ، اوجھڑی، کلیجی، زبان اور لبلبے کے گوشت کو سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں آئرن، وٹامن بی، فاسفورس، کاپر، میگنیشم، وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے اور دیگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔


اور ماہرینِ صحت بھی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ جانوروں کے اعضاء کا گوشت ان کی ٹانگوں، پٹھوں، کمر اور پیٹ کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور مفید ہوتا ہے۔


ماہرین کے مطابق: '' جانوروں کے گردوں، دل، دماغ، اوجھڑی، کلیجی، زبان اور لبلبے میں وٹامنز اور آئرن سمیت میگنشیئم، سیلینیئم، زنک اور دیگر غذائی اجزاء کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے یہ انسانی صحت اور مضبوط جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔''


یہ بھی جانیں کہ ان کو کھانے سے آپ کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔۔۔؟


• کلیجی:




مغز میں اومیگا تھری فیٹی اسیڈز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو اعصابی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور دماغ کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔


• دل:


دل میں فولیٹ، آئرن، زنک اور سیلینیم، وٹامن بی 2، بی سکس اور بی 12 بھی موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے، ہائی کولیسٹرول میں کمی اور خون کی شریانوں کو محفوظ بناتے ہیں۔


• زبان:


زبان میں کیلوریز، فیٹی ایسڈز، زنک، آئرن، کولین اور وٹامن بی 12 ہوتا ہے جوکہ حاملہ خواتین کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔


• گردے:


یہ پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ فراہم کرتے ہیں، جوکہ ورم کش بیماریوں اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔




About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.