سرفراز احمد کو بے عزت کرنا تھا تو لے کر ہی کیوں گئے؟ ڈاکٹر عامر لیاقت حیسن نے نئی بحث چھیڑ دی

image

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو بے عزت کرنا تھا تو ساتھ لے کر کیوں گئے،اور کسی ایک سابق کپتان کا نام بتائیے جس نے کپتانی سے محروم ہو جانے کے بعد کھیل کا سامان ساتھی کھلاڑیوں کو پہنچانے کا کام انجام دیا ہو؟

عامر لیاقت حسین نے سابق کپتان سرفراز احمد اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی میرے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھارتی مثال نہ دیجئے گا کیونکہ ہمیں بھارت اور اس کی مثالیں پسند نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شان مسعود اور شاداب خان کی بیٹنگ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد کو میدان میں پانی اور جوتے لاتے دیکھا دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تو وہیں سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی جھلک دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے جس پر عوام کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.