اگر کتا آپ کے پیچھے لگ جائے تو کیا کریں؟

image

ہمارے یہاں آوارہ کتوں کے بھرمار ہے اور بھروسہ بھی نہیں کب کہاں کیسے پیچھے لگ جائیں کچھ کتے تو عادتاً پیچھت لگتے ہیں لیکن ان کو احساس ہو جاتا ہے وہ بخش دیتے ہیں مگر کچھ ضدی ہوتے ہیں اور کاٹے بغیر تو دم لیتے نہیں ہیں اب ایسے میں اگر آپ کے پیچھے بھوکا بیچارہ کتا لگ جائے تو کیا کریں:


• ٹھہر جائیں: اگر کتا پیچھے بھاگ رہا ہو تو بھاگنے سے اچھا ہے اپنی جگہ ساکت کھڑے ہوجائیں کیونکہ بعض دفعہ کتا آپ کے دوڑ کر بھاگنے سے پریشان ہو جاتا ہے اور وہ آپ کے پیچھے دوڑنے لگتا ہے۔ لیکن اگر آپ کے رکنے پر بھی کتا خونخوار نظروں سے دیکھے پھر آپ اپنا راستہ ناپ لیں۔


• آنکھوں میں نہ دیکھیں: آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے کو کتےپسند نہیں کرتے آپ اس کی طرف دیکھیں لیکن آنکھوں میں نہ دیکھیں۔


• اپنا دفاع کریں: اگر کتا حملہ کردے اور خود کو خطرے میں محسوس کریں تو پھر خود کو بچانے کے علاوہ کو راستہ نہیں ہوتا۔اس صورت میں جب کتا کاٹنے کی کوشش کرے تو اس کے حلق پر لات یا مکا ماریں، جس سے وہ عارضی طور پر سن ہوجائے گا۔


• اہم اعضا کا تحفظ: کتا جب کاٹنے کے لیئے دوڑے تو کچھ دوسرا چارہ رہ نہیں جاتا کوشش کریں کہ اپنے ہاتھوں سے گردن کی پشت اور کانوں کو ڈھانپ لیں، اس سے جسم کے اوپری حصوں کے ساتھ ساتھ گردن اور کانوں کو بچانے میں مدد مل جائے گی ۔


• زبان کا اشارہ: زبان کا اشارہ دے کر کتے کو بھاگنے کا کہیں آپ کے ہاتھ میں کوئی چیز ہو تو اسے دور پھینک کر ماریں تاکہ کتا اس کی طرف بھاگنے لگے۔




About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.