چکوال: دھند کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی

image

چکوال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں شدید دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب ایک مسافر بس کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 27 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے براستہ جی ٹی روڈ ملتان جارہی تھی کہ دھند کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US