صرف 23 برس کی تھیں شوہر نے غصے میں آکر طلاق دے دی ۔۔۔۔۔۔۔ سب کو ہنسانے والی معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے اپنی طلاق اور مسلسل جدوجہد کے بارے میں بتا دیا؟

image

پاکستان کی مشہور و معروف اور سُپر ہٹ ڈرامہ سٹکام بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی باصلاحیت اداکارہ حنا دلپزیر اپنے مزاحیہ کرداروں کے لئے پاکستان بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول مزاحیہ فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حنا دلپزیر ایک پروگرام میں بطورِ مہمان مدعو کی گئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی، شادی، پھر شادی کے بعد علیحدگی اور پاکستانی ڈراموں سے متعلق گفتگو کی۔

حنا دلپزیر نے بتایا کہ انہوں نے سن 1992 اپنی پسند کے شخص کے ساتھ شادی کی تھی لیکن پھر اچانک شادی کے کچھ سال بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں غصے میں بنا کسی وجہ کے طلاق دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن کے آپس کے تعلقات بہت خوشگوار تھے اور ان کے مابین کسی قسم کے کوئی اختلافات بھی نہیں تھے۔ اس وقت حنا دلپزیر 23 برس کی تھیں اور ان کا بیٹا مصطفیٰ صرف 3 سال کا تھا۔

معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے اپنے سابق شوہر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیک تمنائیں ان سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔

مزید حنا دلپزیر نے کیا کہا اس ویڈیو میں ملائحظہ کریں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts