وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔۔۔ اداکار محب مرزا نے اپنے پیغام میں کیا مشورہ دیا ؟

image

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تازی ترین پوسٹ میں اداکارہ آمنہ شیخ کے سابقہ شوہر نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان نہ ہوں اور ہمیشہ مثبت رہیں۔

انہوں نے پوسٹ کی گئی تصویر پر مزید لکھا تھا کہ اگر اچھا وقت نہیں رہتا تو برا وقت بھی گزر جائے گا کیونکہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔

یاد رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ 2005 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، بعد ازاں اُن کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ تین روز قبل ہی ایک تاجر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی انہوں نے خود تصدیق بھی کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ آمنہ شیخ کی تصدیق کے بعد محب مرزا نے یہ پوسٹ کی کیونکہ ممکن ہے کہ اُن کا دل بہت دُکھا ہو۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.