جہاز کا شیشہ ٹوٹ جانے کے بعد پائلٹ نے ایسا کیا کیا کے سب مسافروں کی جان بچ گئی؟ دیکھیں فلمی مناظر اور اس کے پیچھے چھپے راز

image

بعض اوقات انسانی آنکھ ایسے ایسے منظر دیکھ لیتی ہے کہ اس کے لیے یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ کبھی کبھار تو اس منظر کا تعلق حقیقت سے ہوتا ہے جبکہ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ وہ منظر محض فلمایا گیا ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے والے ہیں جو ایک فلم کا سین ہے لیکن اس کا حقیقت سے بہت گہرا تعلق ہے۔


یہ فلم دی کیپٹین 2019 سے لیا گیا ایک سین ہے اور جی ہاں یہ فلم حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔

یہ واقعہ 14 مئی 2018 کو چین کی سیاچن ائیر لائن کے ساتھ پیش آیا، ہوا کچھ یوں کہ Sichuan Airlines Flight 8633 چونگ کنگ جیانگ بے (Chongqing Jiangbei International Airport) ائیرپورٹ سے لہاسا گونگر ائیرپورٹ (Lhasa Gonggar Airport) کے لیے روانہ ہوئی۔

لیکن فلائٹ کو فوری طور پر کسی دوسرے ائیرپورٹ پر لینڈ کروانا پڑا جس کی بڑی وجہ طیارے کے کاکپیٹ ونڈ شیلڈ کی ناکامی تھی۔

فلمی سین کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح طیارے کا شیشہ ٹوٹنے پر پائلٹ نے اپنے جسم سے وہ حصہ ڈھانپ کر تمام مسافروں کی جان بچائی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts