شاہد آفریدی نے 14 اگست کی تیاری کرتے ہوئے پاکستان سمیت کن ممالک کے جھنڈے بھی سجا دیئے؟ دیکھیں ان کے گھر کی چند خوبصورت تصاویر

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا نصب کیا ہوا ہے اور ساتھ خود شاہد آفریدی بھی کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق کپتان نے ناصرف پاکستان کا جھنڈا لگایا بلکہ ساتھ ہی جموں اور کشمیر، ترکی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان ممالک کا جھنڈا بھی لگایا۔

شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر عام طور پر بھی پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہتا ہے تاہم یوم آزادی کے موقع پر بوم بوم نے دیگر مصائب کا شکا ممالک کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جھنڈے لگائے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.