اداکار سُشانت سنگھ کی روح سے گفتگو کی ناقابل یقین ویڈیو وائرل

image

امریکہ سے تعلق رکھنے والے اور روحوں سے گفتگو کرنے کے مشہور ماہر فلکیات اسٹیو ہف نے اداکار سشانت سنگھ کی روح سے بات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسٹیو ہف غیر مرئی قوتوں کے مالک ہیں اور مرجانے والے لوگوں کی روحوں سے گفتگو کرتے ہیں۔ بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی خود کشی کے بارے ان کے مداحوں نے اسٹیو ہف سے درخواست کی کہ وہ پتہ لگائیں کہ سشانت سنگھ کی موت کیسے واقع ہوئی۔

اس کے بعد اسٹیو ہف نے ایک منفرد ڈیوائس کے ذریعے سشانت سنگھ کی روح سے بات چیت کی جس کی باقاعدہ طور پر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ اسٹیو ہف کے مطابق انہوں نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کی ہے، چند دنوں میں وہ دوبارہ آنجہانی اداکار کی روح سے بات کریں گے اور ان سے خود کشی کی وجوہات کے حوالے سے جاننے کی کوشش کریں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیو ہف سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے سوال جواب کررہے ہیں۔ اسٹیو سوال کرتے ہیں کیا تم روشنی میں ہو؟ جس سشانت سنگھ جواب دیتے ہیں کہ اس اسٹیو کو بتاؤ کہ مجھے روشنی مل رہی ہے ماہر اسٹیو ہف پوچھتے ہیں کہ کہا تم اس روشنی میں ہو جو میں نے گزشتہ رات دیکھی تھی جس پر سشانت کی روح جواب دیتی ہے کہ میں اس میں تھا۔ اسٹیو اداکار کی روح سے کہتے ہیں کہ میں آپ کے کام سے واقف نہیں لیکن آپ کو بہت زیادہ پیار کیا جاتا ہے، آپ کے بہت زیادہ مداح ہیں، کیا آپ اپنے مداحوں کو کچھ بتانا پسند کریں گے؟

مزید جانیں اس ویڈیو میں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts