قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دورہ انگلینڈ کے لئے مقرر کردہ بیٹنگ کوچ یونس خان کو مستقل طور پر بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یونس خان کی بیٹنگ کوچنگ کے حوالے سے اچھی کارکردگی اور سکھانے کے معاملے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کافی مطمئن ہیں۔ اس سلسلے میں سی ای او وسیم خان اور مصباح الحق کے درمیان اس معاملے پر بات چیت بھی ہوئی۔
انگلینڈ سیریز کے اختتام کے بعد یونس خان کے لئے طویل معاہدے کی پیشکش کے امکانات بھی روشن ہیں۔