کورونا وائرس: پاکستان میں ڈاکٹرز نے وبا کے بارے میں نئی پیشن گوئی کردی

image

چین اور اٹلی سے شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، وبا کے پشِ نظر پاکستان میں تقریباً چھ ماہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار تھی تاہم اب اس لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا چکی ہے اور جلد ہی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کھولے جانے کا امکان ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام اور حکومت دونوں کو ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی جانب سے خبردار کردیا گیا ہے کیونکہ ملک میں اچانک کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں واضح اضافہ نظر آیا ہے، جس سے ماہرین نے وبا کی نئی لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ڈیڑھ ماہ سے وبا میں کمی کا رحجان رہا، ماہرین بھی نئی لہر کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر سختی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ میں 355 کیسز رپورٹ ہوئے، 6 دنوں میں کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی، ڈیڑھ ماہ میں 5 فیصد کم شرح سے کیسز رپورٹ ہورہے تھے'۔

لیاقت شاہوانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'برائے مہربانی عوام احتیاط کریں'۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 290214 ہے جبکہ 6198 افراد اس وائرس کے سبب اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts