سلمان خان کے قتل کا منصوبہ ناکام۔۔۔ یہ منصوبہ کس کی جانب سے بنایا گیا تھا؟

image

سلمان خان کے خلاف قتل کے منصوبے کو بھارتی پولیس نے ناکام بنا دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے خلاف قتل کا منصوبہ بنانے والے شارپ شوٹر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ اداکار حال ہی میں اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر واپس لوٹے تھے، ان کے خلاف ایک گینگ نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ سلمان خان کا تعاقب کرنے کے لیے گینگ سے تعلق رکھنے والے کچھ ملزمان نے اداکار کے پڑوس میں گھر خرید لیا تھا تاکہ وہ سامنے رہتے ہوئے ان کے آنے جانے کے بارے میں معلومات رکھیں اور یوں اپنا کام مکمل کریں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قتل کا منصوبہ کس نے بنایا تھا؟

پولیس کے مطابق 'بشنونی' اور 'سمپت نہرہ' نامی جرائم پیشہ افراد نے اداکار کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، اداکار کے خلاف اس سے قبل (سال 2018 میں) بھی اسی قسم کا منصوبہ بنایا جا چکا ہے۔

سمپت نہرا نامی شخص دو سال قبل بھی اسی الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 'ممکنہ طور پر سمپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتا تھا، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا تھا'۔

تاہم ملزم کی جانب سے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا گیا کہ دو ماہ تک اس نے اداکار کے گھر کی ریکی کی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کیں۔

ملزم سمپت کا کہنا تھا کہ 'وہ سلمان خان کو اُس وقت نشانہ بناتا جب وہ اپنی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے، اس سے پہلے وہ نشانہ تاک کر بیٹھ جاتا اور آتے ہی گولی مار دیتا'۔

ملزم نے یہ واضح کیا کہ سلمان خان اپنے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts