کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم لیاقت علی خان کے پوتے آج کل کون سے مشہور ڈرامے میں آرہے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔۔

image

لیاقت علی خان پاکستان کے عظیم رہنما رہ چکے ہیں، آپ پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے۔ ہمارے ملک کی آزادی میں آپ کا نمایاں کردار رہا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لیاقت علی خان کے پوتے ایک اداکار اور گلوکار ہیں، اور آج کل ایک مشہور ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں؟

نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا معروف ڈرامہ 'ثبات' میں 'مسٹر فرید' کا کردار کرنے والے اداکار 'معظم علی خان' پاکستان کے عظیم رہنما لیاقت علی خان کے پوتے ہیں۔


جی ہاں! معظم علی خان نے ڈرامہ ثبات سے ہی اداکاری کا ڈیبیو کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شوبز کے ایک پیج سے وائرل ہونے والی اس تصویر نے ہلچل مچا دی کیونکہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں بطور اداکار و گلوکار بہت اچھی طرح جانتے تھے لیکن یہ کوئی نہ جانتا تھا کہ ان کا تعلق کس گھرانے سے ہے۔

معظم علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، ان کی آواز انتہائی خوبصورت ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مختلف شاعروں کی شاعری پڑھتے ہوئے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔


اداکار کا اس متعلق کہنا تھا کہ 'ان کا یہ کرنے کا صرف ایک مقصد ہے کے وہ نوجوان نسل کو اردو زبان سے محبت کرنا سکھا سکیں'۔

اداکار و گلوکار کی آواز میں شاعری سننا لوگ بے حد پسند کرتے ہیں، ان کے مداح ناصرف پاکستان میں بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts