ان کا گھر کسی عالیشان ہوٹل سے کم نہیں! پاکستانی سیلیبریٹیز جن کے گھر کی خوبصورت سجاوٹ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور گلوکاروں کے رہنے کے شاہانہ انداز سے تو ہم خوب واقف ہیں لیکن ان کا گھر بھی کسی محل سے کم نہیں ہوتا۔ کچھ اداکار اپنے گھر کی سجاوٹ خود کرتے ہیں جبکہ کچھ سیلیبریٹیز مختلف مشہور انٹیرئیر ڈیزائنرز سے اپنے گھر کا نقشہ بنواتے ہیں اور پھر اسے خوبصورت بناتے ہیں۔

آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری کے مشہور ناموں کے گھر کی سیر کروانے والے ہیں، جنہوں نے اپنے گھر کی سجاوٹ میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

1) مریم مرزا


مریم مرزا پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور بیوٹیشن ہیں، یہ پیشے کے اعتبار سے ایک بینکر ہیں۔ مریم مرزا کا گھر انتہائی خوبصورت ہے جس کی سجاوٹ انہوں نے خود کی ہے۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے گھر میں پیسٹل کلر کروائے ہیں جو کہ ایک تازگی کا احساس دیتے ہیں۔

اداکارہ کے گھر کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔





Source : Home Love Lifestyle

2) حسن احمد


اداکار حسن احمد اور ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل شوبز کی نامور جوڑی ہے۔ انہوں نے بھی اپنے گھر کو بے حد خوبصورتی سے سجایا ہوا ہے۔ حسن احمد کا گھر بہت سی منفرد اشیاء سے سجا ہوا ہے جو ان کے گھر کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔ تصویری جھلکیاں دیکھیں۔







Source : Home Love Lifestyle

3) کومل رضوی


معروف گلوکارہ کومل رضوی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنے گھر کو خود ڈیزائن کیا ہے، ان کے ڈائننگ روم میں دیوار پر انہوں نے خود پینٹ کیا اور اسے خود سجایا ہے۔ دیکھیں ان کے گھر کی کچھ جھلکیاں۔





Source : Home Love Lifestyle


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts