کیا دنیا سے کبھی کورونا ختم ہو سکے گا؟ برطانوی سائنسدان کی جانب سے بڑا انکشاف

image

لندن کے نامور سائنسدان نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہولناک انکشاف کیا جس نے سب کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدان 'سر مارک' کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس دنیا سے مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتا۔ یہ کسی نہ کسی شکل میں ہمارے ساتھ موجود رہے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سائنس دان اور برطانوی سائنس ایڈوائزری گروپ کے سابق رکن سر مارک کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین مہلک وائرس پر قابو پا تو لے گی لیکن اس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جس طرح نزلے کی بیماری کے لیے ہم دوائیاں لیتے ہیں اور مرض ختم ہوجاتا ہے لیکن بعد میں دوبارہ اس کے حملے کا امکان رہتا ہے بالکل اسی طرح کورونا کا بھی علاج کرتے رہنا ہوگا، وائرس دنیا میں ہمیشہ رہے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts