شعیب ملک کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اپنے ملک بھارت کے ساتھ ہمیشہ۔۔۔ ثانیہ مرزا نے شادی سے قبل شعیب ملک سے کیا کہا تھا؟ تمام حقیقت بتا دی

image

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اکثر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر شعیب ملک سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ 'میری شعیب سے ملاقاتوں کا سلسلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں کے دوران شروع ہوا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' میں شعیب ملک کو پہلے ہی بتا چکی تھی کہ بھارت کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہوں گی'۔

جواب میں شعیب کا کہنا ہوتا تھا کہ 'ان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں بھارت کے خلاف کھیلنے میں مزہ آتا ہے'۔

واضح رہے جوڑے کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.