بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے گھر جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے کیا۔
https://twitter.com/AnushkaSharma/status/1298856090809929728?s=08
ویرات نے انسٹاگرام پر اپنی اور انوشکا کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا کہ 'ہم جلد ہی 3 ہونے والے ہیں، آمد 21 جنوری کو متوقع ہے'۔