سُوشانت سنگھ خودکشی کیس۔۔۔۔ آفیسر نے اداکارہ ریا کو تھپڑ کیوں مارا؟

image

رواں برس جون میں بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں تعاون نہ کرنے پر تفتیشی آفیسر نے مشتبہ ملزمہ اداکارہ ریا چکرورتی (سُوشانت کی قریبی دوست) کو تھپڑ دے مارا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سُوشانت سنگھ راجپوت کیس کی تحقیقات اب سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سپرد کردی گئی ہیں، کیس کی تفتیش کیلئے جمعے کے روز اداکارہ ریا کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے 9 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔

دورانِ تفتیش تعاون نہ کرنے پر سی بی آئی کی ایک خاتون آفیسر نوپر پراساد نے اداکارہ ریا چکرورتی کو ایک تمانچا رسید کردیا۔

سوشانت سنگھ خودکشی کیس کی تحقیقات تاحال حتمی مراحل تک نہ پہنچ سکیں تاہم جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں 14جون کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ابتدائی طور پر ان کی موت کو مبینہ طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts