کیا اب ارطغرل غازی پاکستان میں پلاٹ بیچیں گے؟

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامہ سیریل کے مرکزی اداکار ارطغرل غازی عرف انجن التان دوزیاتن پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انجن التان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہیں معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے اور پسند کئے جانے والے مقبول ترین ترک اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts